ہندوستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 23 ہزار سے زیادہ نئے کیسز، 2771 اموات






مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 323144 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ 2771 مریضوں نے دم توڑ دیا۔ 24 گھنٹوں کے دوران 251827 افراد کو اسپتالوں سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

نئے کیسز کے بعد ہندوستان میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد بڑھ کر 17636307 ہو گئی ہے، جن میں سے 14556209 افراد شفایابی حاصل کر چکے ہیں۔ مجموعی طور پر 197894 افراد کورونا کے سبب فوت ہو چکے ہیں جبکہ فی الحال 2882204 کیسز فعال ہیں۔ ہندوستان میں تاحال مجموعی طور پر 145271186 افراد کی ٹیکہ کاری مکمل ہو چکی ہے۔

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *