بائیڈن کے خون آلود ہاتھ تاریخ لکھ رہے ہیں: ایردوان

صدر ایردوان نےکہا ہے کہ ترکی  کی ساڑھے آٹھ کروڑ عوام القدس کے دفاع کا تہیہ کیے ہوئے ہے،فلسطینی سرزمین خون میں نہا چکی ہے جس کی آپ حمایت کرتے ہیں
صدر رجب طیب ایردوان نے  امریکی صدر جو بائیڈن کی طرف سے اسرائل کو اسلحے کی فراہمی کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے ۔
انہوں نے  بائیڈن سے مخاطب ہوتے ہوئے کہاکہ امریکی صدر آپ اپنے خون آلود ہاتھوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔
صدر نے کابینہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں  امریکی صدر سے کہا کہ   یاد  رہے کہ ترکی  کی ساڑھے آٹھ کروڑ عوام القدس کے دفاع کا تہیہ کیے ہوئے ہے،فلسطینی سرزمین خون میں نہا چکی ہے جس کی آپ حمایت کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سن 2017 میں امریکہ اور اس کے  دم چھلے ممالک نے القدس کو اسرائیل کا صدر مقام قبول کر تےہوئے اسرائیل نامی قاتل ریاست کی خونی پیاس کو مزید بڑھا دیا ہے،وہ  ایک ایسا قاتل ملک ہے  جو اب  پانچ چھ سالہ بچوں کو ہلاک کرنے اورخواتین کو در بدر  کرنے سمیت بوڑھوں کی جان کی بھی پروا نہیں کرتا۔
یاد رہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی طرف سے  اسرائیل کو 735 ملین ڈالرز کے اسلحے کی فروخت منظور کر لی گئی ہے۔
دریں اثنا ،صدر نے آسٹریائی چانسلری کی عمارت پر اسرائیلی پرچم لہرانے کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے کہ حکوت آسٹریا  ماضی میں یہودیوں پر کیے گئے ظلم کی تلافی  ملسمانوں کے خون سے کرنے میں مصروف ہے۔
انہوں نے کہا کہ یروشلم کا کنٹرول  تین آسمانی مذاہب  کے نمائندوں پرمشتمل  ایک کمیشن کے حوالے کر دیا جائے جس سے  قیام امن  میں مدد ملے گی ۔