روس سے میزائل خریداری پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، ترکی کا امریکا کو جواب

افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو اہم ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے: رجب اردگان

 انقرہ: ترک صدر کا کہنا ہے کہ امریکی صدر کو روس سے میزائل خریداری کے معاملے پر واضح جواب دیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آزر بائیجان سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو میں ترک صدر رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات میں واضح کردیا ہے کہ ترکی روسی ساختہ میزائل (S-400) کی خریداری کے معاملے پر اپنے موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا جب کہ رواں سال کے آخر میں افغانستان سے امریکا اور نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ترکی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔