نئی دہلی: (پریس ریلیز) ملت ٹائمز کے دفتر میں اتوار کی شام ایک شعری نشست کا انعقاد کیاگیا جس میں دہلی سے تعلق رکھنے والے شعرا ءوشاعرات نے شرکت اور اپنا کلام پیش کیا ۔ مشاعرہ کی صدارت شعیب رضا وارثی نے کی جبکہ عرفان اعظمی نے نظامت کا فریضہ انجام دیا ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ رضواں خالد اور ذہینہ صدیقی نے شرکت کی جبکہ معروف سماجی کارکن محترمہ شبنم منان نے حالات حاضرہ پر نظم پیش کی ۔مشاعرہ میں معروف شاعراحمد علی برقی اعظمی ۔ محترمہ نسیم بیگم نسیم ۔ انسان خان ۔ عزیزہ مرزا ۔ شاہد انور وغیرہ نے شرکت کی اخیر میں محترمہ چشمہ فاروقی نے سبھی مہانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ اس موقع پر ملت ٹائمز کے چیف ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اردو زبان و ادب کے فروغ کیلئے ہم جلد ہی ” اردو ٹاک “ کے نام سے ایک نیا پورٹل اور یوٹیوب چینل بنانے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ملت ٹائمز ہند ی کے ایڈیٹر اسرار احمد ۔ کنٹنیٹ ایڈیٹر کاشف حسن اور سب ایڈیٹر دانش عالم بھی موجود تھے ۔
مشاعرہ میں پڑھے گئے پسند یدہ کلام یہ ہیں ۔
جمہوریت میں سب کے مساوی حقوق ہیں
میں کیوں ستم زدہ ہوں وہ ہیں برگزیدہ کیوں
احمد علی برقی اعظمی
میرے بچے میری صورت کو ترسے
تبھی تو گھر بھرا ہے مال وزر سے
ڈاکٹر شعیب رضا وارثی
انہیں رہنے دو نظر میں ہی انجمن ہے ان کی
سوکھ جائیں کے یہ آنسو تیری چشم سے نکل کے
ذہینہ صدیقی
آئینہ خانے میں بس میں ہی نظر آتاہوں
کوئی دیگر نظر آئے تو خبر کردینا
عرفان اعظمی
پرسکون تھا سمندر تو خاموش تھے ۔ٹھہرے پانی میں کیا بادباں کھولتے
آج طغیانی آئی ہے جھوم کر ناخداؤں ذرا کشتیاں لائیے
شاہد انور
دیا اس سراب ہے لکھتا ہو یقینا
جتنا چلتا گیا اتنی چلتی گئی زمین
انس خان
متاع درد نے اکسایا اس طرح سے نسیم
کہ میں نے ظلم کے بانی میں لکھ دیا تجھ کو
نسیم بیگم نسیم
ہر شام آسماں کی رنگت بدل گئی ہے
زندگی کا ہر پہلو اب ویران سا لگتاہے ۔
ؒعزیزہ مرزا
آنکھیں جھکی ہوئی ہیں سروں پر حجاب ہے
کردار منفرد ہے جو ہم رکھا بلند