نئی دہلی: (ملت ٹائمز) جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہرشل گبز نے ایک چونکا دینے والا انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے شاہ نے انہیں دھمکی دی ہے کہ اگر وہ کشمیر پریمیئر لیگ کھیلتے ہیں تو ان پر کسی بھی طرح کے کرکٹ سرگرمیوں کےلئے بھارت آنے نہیں دیا جائے گا ۔ گبز نے کہا ہے کہ انہیں یہ معلومات جنوبی افریقہ کے موجودہ کرکٹ کے ڈائریکٹر گریم سمتھ کے ذریعے ملی ہیں۔
یہ تمام باتیں گبز نے ‘اسپورٹ سکیڈا’ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہیں۔ گبز نے ایک ٹویٹ کیا ہے ، جس میں لکھا ہے کہ پاکستان کے ساتھ اپنے سیاسی ایجنڈے کو مساوات میں لانے اور مجھے کشمیر پریمیئر لیگ میں کھیلنے سے روکنے کے لئے ایسی چیزیں کر رہا ہے جس کی بالکل ضرورت نہیں ہے ۔ ساتھ ہی مجھے دھمکیاں دیتے ہوئے کہنا کہ وہ مجھے کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے بھارت میں داخل نہیں ہونے دیں گے ، یہ رویہ بالکل غلط ہے۔
https://twitter.com/hershybru/status/1421283813171384320?s=19
گبز کے علاوہ سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف نے بھی بی سی سی آئی پر ایسے ہی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ، ‘بی سی سی آئی کئی کرکٹ بورڈز کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر ان کے سابق کھلاڑی کشمیر پریمیئر لیگ میں حصہ لیتے ہیں تو انہیں کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی کام کے لیے بھارت میں داخل ہونے نہیں دیا جائے گا ۔ ہرشیل گبز ، سری لنکا کے تلک رتنے دلشان ، انگلینڈ کے مونٹی پانیسر اور بہت سے کھلاڑیوں کو اس لیگ کے لیے منتخب کیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ پہلی بار منعقد ہونے والی یہ لیگ 4 اگست سے شروع ہو رہی ہے ۔ اس لیگ کا فائنل میچ 17 اگست کو کھیلا جائے گا اور اس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔