کابل: افغانستان میں حکومت سازی کے لیے طالبانی لیڈروں نے اپنی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بدھ کے روز کابل میں انھوں نے حامد کرزئی سے ملاقات کی۔ طالبان کی جانب سے انس حقانی نے اس میٹنگ کی قیادت کی جب کہ حامد کرزئی کے علاوہ میٹنگ میں عبداللہ عبداللہ بھی موجود رہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق طالبان نے حامد کرزئی کو دوحہ میں ہونے والی میٹنگ میں مدعو کیا ہے جہاں پر حکومت بنانے کو لے کر گفت و شنید ہوگی۔






