کانگریس نے یوڈی ایف سے اتحاد ختم کیا، مولانا اجمل پر سنگین الزام عائد کیا

گوہاٹی: (ملت ٹائمز) کانگریس نے آج اعلان کیا کہ وہ مولانا بدرالدین اجمل کی پارٹی آل انڈیا یونائٹیڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے ساتھ اتحاد ختم کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ بوڈو لینڈ پیپلز فرنٹ کے بھی سیاسی اتحاد کو توڑ لیا ۔ اس کا واضح مطلب ہے کہ مہا جوٹ کا وجود نہیں رہا جو اس سال کے اوائل میں ریاستی الیکشن سے قبل قائم کیا گیا تھا۔
آسام کو رکمیٹی کی میٹنگ میں جس کی صدارت ریاستی کانگریس صدر بھوپین بورا نے کی ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اے یو ڈی ایف کا رویہ غیر مناسب ہے اور اس کے بی جے پی کے ساتھ تعلق سے کانگریس میں ناراضگی او بے اطمینانی پائی جاتی ہے ۔ پارٹی ترجمان نے نامہ نگاروں سے گفتگو کے دوران اس فیصلہ کی اطلاع دی۔ انہوں نے دعویٰ  کیا کہ اے یو ڈی ایف مسلسل بی جے پی کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے جس سے کانگریس کی امیج خراب ہو رہی ہے ۔
اے آئی یوڈی ایف نے کانگریس کے سبھی الزامات کو خارج کر دیا ہے اور کہا ہے کہ دھوکہ دینا اور پیٹھ پیچھے چھوڑا گھونپنا کانگریس کی پرانی عادت ہے ، پہلے مرتبہ کانگریس نے ہمیں دھوکہ دیا ہے اور اب ایک مرتبہ پھر ایسا ہی کیا ہے‌۔ ہم نے بی جے پی کے خلاف اتحاد کیا تھا لیکن کانگریس کی سستی اور نااہلی کی وجہ سے آسام میں دوبارہ بی جے پی کو موقع ملا۔