موتیہاری: بہار کے مشرقی چمپارن میں اتوار کی صبح بڑا حادثہ ہوگیا۔ موتیہاری کے شکار گنج تھانہ علاقے کے گوڑھیا میں سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹ گئی۔ اس کی وجہ ندی میں سوار 22 لوگ ندی میں ڈوب گئے۔ ندی پلٹنے کی خبر پھیلتے ہی آس پاس کے علاقوں کے گاوں والے موقع پر پہنچ گئے۔ پولیس انتظامیہ کے کو بھی اطلاع دی گئی۔ گاؤں والوں نے ندی میں ڈوبے لوگوں کی تلاش شروع کر دی۔ ابھی تک ندی سے صرف ایک لاش برآمد ہونے کی خبر ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو پانی سے نکال کر علاج کے لئے قریبی اسپتال میں بھیجا گیا ہے۔
سکرہنہ ندی میں کشتی پلٹنے کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر گاوں کے سینکڑوں لوگ جمع ہوئے۔ انتظامیہ کے عملے کے پہنچنے سے پہلے ہی گاؤں والوں نے اپنی سطح پر ندی میں ڈوبے لوگوں کو نکالنے کا کام شروع کردیا۔ جن لوگوں کو تیرنا آتا ہے، سبھی ندی میں کود پڑے اور ڈوبے ہوئے لوگوں کی تلاش شروع کردی۔ تازہ اطلاع ملنے تک ندی سے ایک بچی کی لاش برآمد کی گئی ہے۔ وہیں پانچ دیگر لوگوں کو بھی گاؤں والوں نے ندی سے نکال کر علاج کے لئے بھیجا گیا۔
اس درمیان خبر ہے کہ پولیس انتظامیہ کا دستہ بھی جائے حادثہ پر پہنچ گیا ہے۔ ضلع کے شکار گنج تھانے کے گوڑھیا علاقے میں ہوئے کشتی حادثے کی جانچ شروع کردی گئی ہے۔ انتظامیہ کشتی میں صلاحیت سے زیادہ لوگوں کے سوار ہونے اور حادثہ کے دیگر پہلوؤں کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ اس علاقے میں ندی سے پار کرنا عام بات ہے۔ اسی ضمن میں آج بھی لوگ سکرہنہ ندی پار کر رہے تھے، جس دوران یہ حادثہ ہوگیا۔