اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کے حق خود ارادیت کی حمایت میں قرار داد منظور

غزہ: کل ہفتے کی شام اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ نے فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت اور اسرائیلی قبضے کے خاتمے کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی تیسری کمیٹی میں بھاری اکثریت سے قرار داد منظور کرنے کے تحسین کی۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان میں فلسطینی عوام کے حق کی توثیق کی کہ فلسطینیوں کو اپنے وطن کی مکمل آزادی اور حق واپسی کے حصول کا حق ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم یہ حق حاصل ہے کہ وہ قابض دشمن کے خلاف ہرقسم کی مزاحمت کے ذریعے اسے اپنے ملک سے بے دخل کریں اپنے حق خود ارادیت کے حصول کے لیے اقدمات کریں۔
قاسم نے ان ممالک کاخیر مقدم کیا جنہوں نے فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت کی حمایت میں ووٹ دیا۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com