ضلع پریشد چیئرمین کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب میں  ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم احمد ، سابق ایم ایل اے فیصل رحمان سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے کی شرکت 

موتیہاری: ( ملت ٹائمز – فضل المبین)  مشرقی چمپارن ضلع کے تحت بنجریا 22 کے نومنتخب ضلع پریشد ممبر توصیف الرحمن کی رہائش گاہ پر ضلع پریشد کے صدرممتا رائے و نائب صدر کے علاوہ ضلع کے نومنتخب ضلع پریشد ممبران کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ موقع پرضلع پریشد چیئرمین ممتا رائے اور مہمان خصوصی نرکٹیا ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم ​​احمد ، ڈھاکہ کے سابق ایم۔ ایل۔ اے ۔ فیصل رحمن بھی موجود تھے۔ پروگرام کی صدارت توصیف الرحمن اور نظامت کانگریس کے یوتھ سیل کے ضلع صدر بٹو یادو نے کی۔ مہمانوں کو پھولوں کا گلدستہ اور شال دےکر ان کا استقبال کیاگیا۔ بنجریا پرکھنڈ پرمکھ ظفیر آزاد عرف چمن نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ علاقہ بہت پسماندہ علاقہ ہے۔ ہمیں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں آپ کے تعاون کی ضرورت ہے ۔ دوسری جانب فیصل رحمان کا کہنا تھا کہ میں اس علاقے کا ایم ایل اے نہیں ہوں، لیکن میرے والد کا تعلق اس علاقے سے تھا، میں بھی ہمیشہ آپ کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کی کوشش کروں گا، جب کہ ضلع پریشد کے صدر نے کہا کہ آپ لوگ جو کام بھی لائیں گے ترجیحی بنیادوں پر اس حلقے کے لئے کام کروں گی۔ ضلع پریشد کی صدر ممتا رائے نے کہا کہ اگلے پانچ سال میں ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔ ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کی نئی سرکار سب کو مل ساتھ لیکر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔وہیں ایم ایل اے ڈاکٹر شمیم ​​احمد نے کہا کہ مشرقی چمپارن کا سب سے پسماندہ بلاک بنجریا ہے۔ اس علاقہ کی ترقی پذیر انداز میں پیش رفت کو یقینی بنایا جائے گا۔، سابق ایم ایل اے فیصل رحمن، کانگریس لیڈر گپو رائے۔ ممتاز احمد، شیخ عطاء الرحمن ۔عز یز الرحمن۔ ضلع پریشد کے رکن تو صیف الرحمن۔ ، نسیم اختر، صابر حسین۔ ، منٹو خان، بلاک سربراہ ظفیر آزاد چمن، آر جے ڈی رہنما انعام الحق، جمیل اختر، عزیر انجم، ڈاکٹر سمیر احمد، ڈاکٹر مجتبیٰ نواز، شمشاد عالم، بٹو یادو، مکھیا محمد صلوات اللہ ، ڈاکٹر عقیل احمد، عامر جاوید۔ نور عالم خان۔ انجینئر رضی اصغر۔ واحد کمال، حفظ الرحمن، تصدیق الرحمن، احسن ضیاء، سمیت دیگر سماجی اور سیاسی کارکنان موجود تھے۔ ادھر جناب عبد المجید صاحب کے رہائش گاہ پر بھی مہمانان کا پر تپاک استقبال کیا گیا۔ این ایس یو آئی لیڈر عامر جاوید کی قیادت میں انجینئر توقیر اعظم، فیروز عالم، رضی اصغر، سمیع اصغر وغیرہم نے گلدستوں اور شال دیکر مہمانان کی عزت افزائی کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com