لندن،(ملت ٹائمز ایجنسیاں)
پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت سے لوگوں نے ملکی ترقی کو پیچھے کھینچنے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نصیب نہیں ہوئی،پاناما کیس کا جو بھی فیصلہ آئے گا وہ ملک و قوم کیلئے بہتر ہو گا،پاناما کا معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں،ملک کو آگے بڑھانے کے لئے توانا ئیا ں بروئے کار لانی چاہیے ، پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے، پاکستان میں لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے اور دہشتگردی کا خاتمہ کردیا گیا ،معیشت درست سمت میں گامزن ہے اورملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے، زبیر گل پر حملہ افسوس ناک ہے۔ جمعہ کو سوئٹرزلینڈ میں عالمی اقتصادی کانفرنس میں شرکت کے بعد لندن میں اپنی رہائش گاہ پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ رواں سال ترقی کی رفتار 5.5فیصد سے بڑھ جائے گی ۔ سرمایہ کار پاکستان کا رخ کر رہے ہیں ۔ ہمارے معاشی اعشاریے مثبت ہیں ۔ معیشت درست سمت میں گامزن ہے ۔ ملک میں سرمایہ کاری آرہی ہے ۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی معاشی ترقی کے دنیا بھر میں چرچے ہیں اورڈیووس میں بھی اس کا تذکرہ ہوا۔ اس سال بھی ہماری جی ڈی پی کی شرح نمو ساڑھے پانچ فیصد سے بڑھ جائے گی۔ہماری سٹاک مارکیٹ ایشیا میں پہلے اور دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوڈ شیڈنگ اور دہشتگردی کا خاتمہ کیا ۔ پانامہ سے متعلق سوال پر وزیر اعظم نے کہا کہ معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے اس بارے میں رائے دینا مناسب نہیں۔ انھوں نے کہاکہ پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کوشش نہیں کرنی چاہیے ،سیاست دانوں کو بھی ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ پاکستانی میڈیا کو بھی ملک کو آگے بڑھنے پر سپورٹ کرنا چاہیے ۔نوازشریف نے کہاکہ بہت سے لوگوں نے پاکستان کو پیچھے دھکیلنے کے لئے زور لگایا مگر انکا کچھ نہیں بنا ، انشاء اللہ پاکستان کو آگے بڑھتا رہے گا۔ انھوں نے کہاکہ زبیر گل پر حملہ افسوس ناک ہے جس نے بھی ایسا کیا اس نے بہت غلط کام کیا ہے ۔ اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ ایسا کرنے والا نہ پاکستانی ہے اور نہ ہم میں سے ہے ۔اس معاملے کی طے تک ضرور پہنچنا ہو گا