ایران: ٹرین اور کھدائی مشین کے درمیان ہوئے تصادم میں 17 افراد کی موت، 50 زخمی

ایران کے تباس صوبے میں ایک مسافر ٹرین کے ایک کھدائی کرنے والی مشین سے ٹکرانے سے 17 افراد کی موت اور 50 دیگر زخمی ہو گئے۔ تہران ٹائمز کے مطابق حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5.30 بجے پیش آیا۔

ارنا خبر رساں ایجنسی نے تباس کے گورنر علی اکبر رحیمی کے حوالے سے بتایا ہے کہ صبح سویرے حادثے کے بعد ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارکن، ریڈ کریسنٹ سوسائٹی سے وابستہ افراد، ایمرجنسی سروسز اور امدادی یونٹس موقع پر پہنچ گئیں۔ حادثے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔


Posted

in

by

Tags:

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *