انقرہ(ملت ٹائمز؍ایجنساں)
ترک مہاجرین کو پناہ دینے میں سب سے پہلے نمبر پر ہے اور سب سے زیادہ مہاجرین ترک میں ہی پناہ گزین ہیں ،ترک حکومت مسلسل مہاجرین کو ہر ممکن سہولیات پہونچانے کے ضمن میں کام کررہی ہے اور اب انہیں مالیاتی امدادی کارڈ بھی جاری کردیئے گئے ہیں ۔
ترک ریڈیو سروس نے فیملی اینڈ سوشل پولیسز کی وزیر ڈاکٹر فاطمہ بتول کے حوالے سے لکھا ہے کہ 750000 شامی پناہ گزینوں کو ترکی میں مالیاتی امدادی کارڈز دیئے جا چکے ہیں اور یہ کارڈز ہلال احمر کے ذریعے تقسیم کئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ کیمپوں سے باہر رہنے والے 1 ملین شامی پناہ گزینوں کو امسال 2017ء تک مذکورہ کارڈز کی تقسیم کا ہدف ہے۔
شام میں 2011ء سے جاری جنگ کی وجہ سے اب تک 12 ملین شامی شہری بے گھر ہوئے اور 5 ملین وطن چھوڑنے پر مجبور ہوئے جن میں سے 3 ملین ترکی کی میزبانی میں ہیں۔