یو جی سی نیٹ امتحان میں گیان اکاڈمی کے طلبہ کی نمایاں کامیابی

موجودہ دور میں مقابلہ جاتی اہلیتی امتحان کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ہر شعبے میں میں مقابلہ جاتی امتحانات کی جلوہ گری نظر آتی ہے اگر آپ پر وفیسر بننا چاہتے ہیں یا ان کے تحقیق کے میدان میں اپنا لوہا منوایا چاہتے ہیں تو یو جی سی نیٹ امتحان مرحلے سے گزرنا ہو گا کل بہت ساری اکیڈمیاں قائم ہوئی اور بہت ساری کتابیں فروخت کی جا رہی ہیں ان کتابوں سے طلباء کو فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوتا ہے اور کچھ ایسے ہیں جن میں زیادہ فیس ہونے کی وجہ سے طلبہ تیاری کرنے سے قاصر ہوجاتے ہیں جس کا شاید احساس لاک ڈاون میں دیکھنے کو ملا ۔اسی کے مددنظر سعود عالم ،توحید عالم اور محمد عاشق حسین نے خود سے ہی یو جی سی نیٹ کی تیاری کا فیصلہ کیا اور مختلف جگہوں سے مواد کو ایک جگہ کر کہ ہم جماعت ساتھیوں میں آن لائن گروہی تدریس بحث و مباحثہ کے ذریعے تیاری شروع کر دی اور الحمدللہ امتحان میں اس کا بہت اچھا نتیجہ بھی آیا۔

 اس کے بعد محمد توحید عالم عاشق حسین اور سعود عالم نے غور و خوص کیا کہ ہم نے تو یو جی سی نیٹ میں کامیابی حاصل کر لی لیکن ہماری طرح کی طلبہ و طالبات ہے جو یو جی سی نیٹ کی تیاری میں مشکلات کا سامنا کرتے ہوں گے اسی پیش نظر تینوں نے مل کر گیان اکاڈمی کی شروعات کی جس میں یو جی سی نیٹ کی تیاری کروائی جا سکے۔

 یاد رہے کے گیان اکاڈمی میں پیسے کی کوئی اہمیت نہیں ہیں پہلے سے طلباء کو باخبر کردیا جاتا ہے اگر آپ کو اس اکاڈمی میں شامل ہوتے ہیں تو آپ کو اس میں سو فیصد وقت دینا ہے ورنہ آپ کے لیے راستہ کھلا ہے اور ہوا بھی ایسا ہے جو اہلیتی امتحان کے آخری مرحلے تک ڈٹے رہے انہیں کامیابی حاصل ہوئی سال 2021 میں ٧ طلباء نے سے ۔آر۔ایف حاصل کیا ١١ طلباء و طالبات نے نیٹ

میں کامیابی حاصل ہوئی۔

 امسال؛ گیان اکاڈمی نے

Gyan Academy _ The Learning App

کے نام سے ایک Application لانچ کیا گیا جس میں تدریسی مواد ،موک ٹسٹ،سابقہ امتحانات میں پوچھے گئے سوالات ، کوئز ،ویڈیوز فراہم کیے جاتے ہیں طلباء کو ہدایت دی جاتی ہے کہ کلاس جوائن کرنے سے پہلے ہر صورت میں ٹیسٹ مکمل کر کے آئے۔

 تینوں فیکلٹی ممبران کا طریقہ تدریس اتنا نرالا اور دلچسپ ہوتا ہے کہ طلباء اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے یہی وجہ ہے کہ رات کے نو بجے سے 12 بجے تک کلاس ہونے کے باوجود پورے ذوق و شوق کے ساتھ اکتساب میں مشغول رہتے ہیں اور ان کی دلچسپی میں کوئی کمی نہیں آتی۔

لہروں سے ڈر کر نیا پار نہیں ہوتی

 کوشش کرنے والوں کی کبھی ہار نہیں ہوتی

 یہی وجہ ہے کہ امسال یو۔جی۔سی ایجوکیشن امتحان میں یہ گیان اکاڈمی کے 91.16% فیصد طلباء نے کامیابی حاصل کی جن میں JRF Qualify کرنے والی طلبہ و طالبات جیسے فاطمہ زہرہ، محمد رضوان علی، انضمام الحق ،منہاج اللہ مسیح، ساجد، محمد شاہد عالم، محمد اکبر حسین، روما جبین، عمر فاروق،متین عالم،کہکشاں قیصر،صفیحہ،پاکیزہ خاتون، سنجیدہ خاتون ہیں۔ NET Qualify کرنے والے طلباء جیسے قطب الدین، بدیع الزماں ،بی بی شفقت پروین،کہکشاں انجم، نیر اعظم ،زرقہ جاوید، زہرہ پروین،محمد صلاح الدین ،فوزیہ نوشاد،تبریز عالم خان،افسانہ تبسم،نوری عالیہ،اعجاز احمد ،ارمان،ثانیہ نور،شاہین،رفعت سلطانہ،حنا کوثر،گلشن پروین،محمد نثار احمد،محمد جمشید ،شرین فاطمہ،محمد عارف،ارشدمعین،محمد شارق خان،رافعہ خاتون ،محمد کاظم،یاسمین پروین،اپراجیتہ آنند اور اکنشاہ ہیں۔

 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com