جامعہ اسلامیہ فیضان القرآن کٹھیلا مدھوبنی میں ششماہی امتحان صاف و شفاف ماحول میں بحسن و خوبی اختتام پذیر

بسفی – مدھوبنی: (ملت ٹائمز – عامرظفر قاسمی) علم انسان کی زینت ہے لیکن علوم دینیہ کا حاصل کرنا ہر مسلمان پر فرض ہے اور اسلام نے اس علم کے حصول پر جتنا زور دیا ہے اسکا اندازہ اس بات سے ہوسکتا ہے کہ اللہ رب العزت نے سب سے پہلی آیت تعلیم کے متعلق نازل کی ہے (پڑھئیے اپنے رب کا نام لیکر جس نے پیدا کیا) لیکن آج ہم اس اہم دینی فریضے کو پس پشت ڈال رہے ہیں اور اس حکم خدا وندی کی نافرمانی کررہے ہیں ۔

جامعہ اسلامیہ فیضان القرآن کٹھیلا میں طلبہ وطالبات کو اس طرح تیار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے وہ عصرِ حاضر کے مسائل سے بخوبی واقف ہوسکیں اور اس بات پر ان کا اعتقاد ہو کہ اسلام صرف چند عقائد اور عبادات کا مجموعہ ہی نہیں بلکہ وہ انسان کی اجتماعی اور انفرادی زندگی کے گوشوں کیلئے ایک مکمل ضابطہ حیات ہے

امتحان چاہے کتنا ہی آسان کیوں نہ ہو لیکن امتحان تو امتحان ہی ہوتا ہے اسکا نام سنتے ہی دل پریشان ہوجاتا ہے دھڑکنیں تیز ہوجاتی ہے۔

مشہور مقولہ ہے (یوم الامتحان یکرم المرء اویھان) اسی لئے ہر طالب علم اپنے طور پر کچھ نہ کچھ ضرور محنت کرتا ہے، اگر آپ امتحان میں اعلی نمبرات سے کامیاب ہونا چاہتے ہیں، تو امتحان کی تیاری سے قبل اپنی نیت کا ضرور جائزہ لیں؛ کسی شاعر نے کہا ہے :

 ”بقدر الكد تكتسب المعالي، من طلب العلا سهر الليالي“، محنت کے بقدر انسان کو بلندی حاصل ہوتی ہے، بلندی کا طلبگار راتوں کو جاگتا ہے، آپ خوب محنت کریں، اپنے وقت کا صحیح استعمال کریں، سست اور کاہل طلبہ سے دور رہیں ۔ معصیت سے علم کی برکت ختم ہوجاتی ہے، کیوں کہ علم نور ہے۔

مولانا فہیم اختر قاسمی ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث نے کہا کہ ادارے کے بانی ومہتمم مولانا ابرار احمد قاسمی قابل مبارکباد ہیں اور ان کے کام لائقِ ستائش ہیں انہی کی محنت کا نتیجہ ہے آج یہ ادارہ روز بروز ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ الحمدللہ آج 500سے زائد طلبہ وطالبات دینی وعصری تعلیم حاصل کررہے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com