نئی دہلی: (ملت ٹائمز) ’بھارت جوڑو یاترا‘ میں نوجوانوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی اور لگاتار یاتریوں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہمارے نیتا راہل گاندھی کی مقبولیت میں اضافہ کا ثبوت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار اپنے ایک بیان میں دہلی کانگریس کے سوشل میڈیا چیرمین ہدایت جینٹل نے کیا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ دہلی کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا ‘ کی دہلی آمد پر بھی شاندار سواگت کیاتھا اور آج جب یاترا نے دہلی سے نکل کر اتر پردیش میں قدم رکھا ہے تو اس وقت بھی شاندار اہتمام کیاگیاہے اور پوری سڑکوں پر استقبال کے پوسٹر لگائے گئے ہیں جس کا کریڈیٹ دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری کو جاتا ہے ۔ دہلی کانگریس کے صدر انل چودھری صاحب نے تمام کارکنان کو ساتھ لیکر دن رات محنت کی اور ’ بھارت جوڑو یاترا ‘ کو کامیاب بنانے کی پوری کوشش کی ۔
ہدایت جینٹل نے یہ بھی کہاکہ بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کے آئی ٹی سیل نے سوشل میڈیا پر بھارت جوڑو یاترا کے خلاف بہت زیادہ منفی پیروپیگنڈہ کرنے اور فیک نیوز پھیلانے کی کوشش کی لیکن ہم لوگوں نے کامیاب نہیں دیا اور ہماری سوشل میڈیا ٹیم نے ایسے تمام فیک نیوز کا جواب دیا۔
واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاتر اس وقت دس دن کے وقفہ کے بعد آج تین جنوری کو دوبارہ شروع ہوگئی ہے ۔ کشمیر گیٹ سے ’ بھارت جوڑو یاترا‘ کا آغاز ہوا اور لونی باڈر سے یوپی میں داخلہ ہوا ۔