ترکی اور شام سمیت مشرقی وسطی کے کئی علاقوں میں شدید زلزلہ، تقریباً 750 افراد جاں بحق، زائد از ہزار شدید زخمی

ترکی اور شام سمیت مشرق وسطیٰ کے کئی علاقوں میں میں پیر یعنی 6 فروری کی صبح دو طاقتور زلزلوں کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ہر طرف تباہی کا منظر دیکھا جا رہا ہے۔ ہلاکتوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ نیوز پورٹل اے بی پی کے مطابق اب تک کل 750 افراد کی ہلاکت کی خبریں منظر عام پر آ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ایک ہزار سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر کا تعلق مالٹا اور سینلو عرفا سے ہے۔ ترکی کے شہر اڈانا میں 17 منزلہ اور 14 منزلہ عمارتیں گر گئیں۔ راحت اور بچاؤ کا کام تیزی سے کیا جا رہا ہے۔

زلزلے کے پہلے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 17 منٹ پر محسوس کیے گئے اور اس کے چند منٹ بعد وسطی ترکی میں دوسرے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ترکی میں آنے والے اس زلزلے کی شدت ری ایکٹر اسکیل 7.8 پر ریکارڈ کی گئی۔ یہ زلزلہ جنوبی ترکی میں آیا۔ یہاں کئی اپارٹمنٹس منہدم ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کو کہا گیا ہے۔ ساتھ ہی زلزلے کے بعد ترکی نے بین الاقوامی امداد کی اپیل کی ہے۔

بی این او نیوز کے مطابق شام میں بھی بڑا نقصان ہوا ہے۔ یہاں اب تک 86 افراد ہلاک اور 200 زخمی ہو چکے ہیں۔ ترکی کے وزیر داخلہ سلیمان شوئیلو نے کہا کہ زلزلے سے ملک کے 10 شہروں پر بڑا اثر پڑا ہے۔

بی این او نیوز کے مطابق ترکی کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طاقتور زلزلے کے بعد ہائی الرٹ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس کی کئی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر آ رہی ہیں۔ ان ویڈیوز میں زلزلے سے ہونے والے نقصانات کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔ کئی عمارتوں کے گرنے اور کئی افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ یہاں تک کہ لوگوں کو چیختے چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com