ایک ماہ قبل نابلس قتل عام میں زخمی فلسطینی نوجوان دم توڑ گیا

نابلس: شمالی مقبوضہ مغربی کنارے کے نابلس میں ایک ماہ قبل صیہونی قابض افواج کی گولی لگنے سے زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان آج منگل کی صبح اسپتال میں دم توڑ گیا۔

طبی اور مقامی ذرائع نے اعلان کیا کہ عمیر محمد غالب لولح شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے۔ قابض فوج نے انہیں گذشتہ ماہ کی 22 تاریخ کو نابلس پر دھاوا بولنےکے دوران گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔ اس حملے میں گیارہ فلسطینی شہری شہید کیے گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ عمیر محمد لولح قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا اور اسے نابلس کے النجاح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ فلسطینی نوجوان اپنی شہادت تک استپال میں زیر علاج رہا۔

اس وقت وزارت صحت نے نابلس میں قابض فوج کی گولیوں سے 11 شہریوں کی شہادت اور 102 کے زخمی ہونے کا اعلان کیا تھا، جن میں 6 کی حالت تشویشناک تھی۔

نئے شہید کے ساتھ سال کے آغاز سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 91 ہو گئی ہے جن میں 15 بچے اور ایک خاتون اور ایک قیدی شامل ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com