پروفیسر سید نسیم احمد ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک

موتیہاری: (فضل المبین) مشہور سماجی کارکن ، انجمن اسلامیہ موتیہاری کے صدر پروفیسر سید نسیم احمد کو ہزاروں نم آنکھوں کے ساتھ موتیہاری میں سپرد خاک ہوئے ۔

سرزمین چمپارن کی عظیم شخصیت ، درجنوں اداروں اور تنظیموں کے سرپرست پروفیسر سید نسیم احمد موتیہاری شہر میں واقع صدر قبرستان انجمن اسلامیہ کے احاطے میں ابدی نیند سوگئے۔

نمازجنازہ مولانا اسامہ شمیم نے پڑھائی ۔ اس سے قبل معہد الدراسات العلیا پٹنہ کے صدر مفتی مولانا محمد جنید عالم ندوی قاسمی اور مولانا حسن ندوی نے انکے حیات و خدمات پر روشنی ڈالی ۔

نمازجنازہ میں ہجوم کاعالم یہ تھاکہ صدر قبرستان کا وسیع جنازہ گاہ سے باہردوردرازتک تاحد نگاہ سرہی سرتھے۔

 ذرائع کے مطابق 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی۔ہرفردانتہائی مغموم تھا ، اور یہ کہتا ہوا نظر آیا کہ: آج ایک عہد خاتمہ ہوگیا شاید ہی اسکی تلافی ممکن ہو ۔

واضح ہو کہ : بدھ کو دوران علاج ولور کے ایک پرائیویٹ ہسپتال میں انتقال ہوا تھا ، جس کے بعد انہیں بذریعہ ہوائی جہاز پٹنہ لایا گیا پھر انہیں آر ڈی کے پارٹی دفتر لے جایا گیا جہاں آر جے ڈی کے قدآور لیڈر عبدالباری صدیقی سمیت کی لیڈران نے خراج عقیدت پیش کیا اس کے بعد انہیں موتیہاری لایا گیا جہاں ان کے گھر پر آخری دیدار کرنے والوں کا ہجوم امڈ پڑا ، ان کے آخری سفر میں بھی لوگ روزہ دار بھوک پیاس کی پرواہ کئے بغیر جسد خاکی کو کاندھے دیتے نظر آئے ۔ مشہور و معروف تعلیمی ادارے ایم ایس کالج میں شعبہ فزکس میں بطور پروفیسر خدمات انجام دے کر شہرت حاصل کرنے والے پروفیسر سید نسیم احمد گزشتہ پانچ دہائیوں سے انجمن اسلامیہ سے منسلک ہو کر سماجی ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ تا دم مرگ وہ انجمن اسلامیہ کے صدر تھے، سیاسی طور پر بھی وہ بڑی گرفت رکھتے تھے وہ آنجہانی وزیر اعظم چندر شیکھر و آنجہانی وزیر اعلی کر پوری ٹھا کر اور لالو یادو کے بہت قریبی سمجھے جاتے تھے اور دو بار لوک سبھا اور کئی بار اسمبلی کا الیکشن لڑ چکے تھے، مشرقی چمپارن سمیت کئی اضلاع کے لوگوں نے ان کے آخری سفر میں شرکت کی، صوبے کے وزیر قانون ڈاکٹر شمیم احمد ، ڈھاکہ جامع مسجد کے امام و خطیب مولانا نذر المبین ندوی ، جمعیت علماء مشرقی چمپارن کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید عالم قاسمی ، قاری بشیر احمد جامعی ، قاضی اطہر جاوید قاسمی ، ڈاکٹر تبریز عزیز، ڈاکٹر منظر نسیم، ڈاکٹر مبین ہاشمی، ڈاکٹر ایم یو اختر۔آر جے ڈی لیڈر ونود سریواستو، لوک سبھا کے سابق امیدوار آکاش سنگھ، کلیان پور کے ایم ایل اے منوج یادو، ایم ایل سی آفاق احمد، سابق ایم ایل اے فیصل رحمان، سابق ایم ایل اے راجیندر رام، سابق ایم ایل اے لکشمی نارائن پرساد یادو ، محب الحق خان ، گلریز شہزاد مطیع الرحمن آئی ٹی آئی کے پرنسپل انیس الرحمن ، ڈاکٹر عقیل مشتاق ، مولانا جاوید مظاہری سمیت ہزاروں چاہنے والے موجود تھے ۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com