بلند پہاڑ ‘القہر’ پر افطاری کا دلفریب منظر، حیران کن ایریل شوٹنگ، دیکھیں ویڈیو

الریاض: خوبصورتی کی چوٹی تک پہنچنے اور بلند مقامات پر پہنچ کر خالق کی عظمت سے لطف اندوز ہونے کے لیے پانچ دوستوں نے الریث گورنریٹ میں پہاڑ ‘القہر’ کی چوٹی پر جا کر افطار کرنے کا فیصلہ کیا۔ اس انوکھے اور منفرد تجربے کی حیران کن فوٹو گرافی کی گئی ۔ فضائی فلم بندی نے اس منظر کی خوبصورتی میں بڑا اضافہ کردیا۔

یہ ویڈیو کلپ اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئیں تو انہیں زبردست پذیرائی ملی۔ لوگوں نے بڑے پیمانے پر ویڈیو کو شیئر کیا۔ مسحور کردینے والے منظر نے اس سیاحتی مقام کی طرف بھی لوگوں کی مزید توجہ مبذول کرا دی۔

فضائی فوٹوگرافر محمد المواسی الریث گورنری کے سب سے اہم سیاحتی مقامات پر افطاری کے تجربے کو لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہے۔ ‘القہر’ پہاڑ کے وسط میں ” الوھیدہ” آبشار اور حیرت انگیز شکلوں کے حوالے سے جانے جانے والے عجیب و غریب پہاڑوں اور کھجور کے درختوں کے درمیان اس انتہائی بلند مقام پر افطاری کرنے کے نظارے نے دل موہ لیے۔ دلکش آبشاروں کے باعث یہ علاقہ سال بھر سیاحوں کی توجہ کا مرکز رہتا ہے۔

فوٹوگرافر محمد المواسی نے اس اہم مقام پر افطاری کے تجربے کو منفرد اور مشکل قرار دیا اور ان لوگوں کے پہاڑوں پر چڑھنے کا تجربہ کرتے ہوئے ان میں موجود خوبصورتی اور خطرات کی جگہوں سے آگاہی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دوستوں کے ساتھ اس تجربے کو شیئر کرنے میں بڑا مزا آیا۔ اس دلکش مقام پر روزہ افطار کرنے سے اور یہاں پر دیکھے گئے نظاروں کی وجہ سے ذہنی سکون اور خوشی کا احساس ہوتا ہے۔ یہ ایک ایسی خوبصورتی ہے جو دنیا کے خوبصورت ترین مقامات کا مقابلہ کرتی ہے۔

https://twitter.com/m_almawasi/status/1645903513967546369?s=20

محمد المواسی نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ منگل 11 اپریل کو اس وقت کی گئی تھی جب ہم الریث گورنری میں بارش کا موسم شروع ہونے کے ساتھ روانہ ہوئے۔ ہم اس مقام پر کافی دیر سے افطاری کی تیاری کر رہے تھے۔ الریث گورنری میں بارش کے موسم سے لطف اندوز ہونے کے بعد ہم نے ‘القہر’ پہاڑ اور ‘الوھیدہ’ آبشار کا رخ کرلیا اور ماحول سے لطف اندوز ہوئے۔ یہاں ہم قدرت کے حسن سے مسحور ہوگئے۔ اس جگہ کی خوبصورتی خالق کی عظمت کا اظہار کر رہی ہے۔

پہاڑ پر جانے میں خطرات

انہوں نے مزید کہا کہ یہ جگہ ان لوگوں کے لیے خاص ہے جو کیمپنگ، کشتہ، کوہ پیمائی اور مہم جوئی کے شوقین ہیں ان خاندانوں یا لوگوں کے لیے موزوں نہیں ہے جو ایسی مقامات پر جانے کے حوالے سے تربیت یافتہ نہیں ہیں۔ ہم ان لوگوں کو خبردار کرتے ہیں جن کو کوہ پیمائی کا تجربہ نہیں ہے کہ وہ ایسے مقامات پر ہر گز نہ جائیں۔ وہ لوگ جو ‘القہر’ پہاڑ والے اس علاقے کے رازوں کو نہیں جانتا اس کے لیے یہ خطرہ بن سکتا ہے۔

محمد المواسی نے مزید کہا کہ میں ایک ڈرون کیمرہ کے ذریعہ اس مقام کی ‘ایئریل فوٹوگرافی’ کرنے میں کامیاب ہوا۔ میرے پاس فضائی فوٹو گرافی کا لائسنس ہے اسی لیے میں ‘الوھیدہ’ آبشار کا دورہ پہلے بھی کر چکا ہوں۔ میرا مقصد تفریح کرنا، لطف اندوز ونا اور گورنریٹ میں اس مقام کی خوبصورتی اور فطرت کے کرشموں کو دریافت کرنا، نئی چیزوں کو تلاش کرنا ہے۔

القہر نام کیوں رکھا گیا

یاد رہے اس پہاڑ ‘القہر’ کا پرانا نام پہاڑ ” ذھوان” تھا۔ کوہ ”ذھوان” جازان کے مشرق میں ”الریث” گورنری میں واقع ہے۔ کوہ ذہوان کو سعودی عرب کے خولان بن عامر کے ملک میں مخصوص نشانیوں اور شواہد میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ القہر جنگ کے نام پر اس پہاڑ کا نام بھی کوہ ‘القہر’ رکھ دیا گیا۔

(بشکریہ العربیہ ڈاٹ نیٹ) 

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com