سری نگر کے ایک اسکول میں حجاب پر پابندی، اللہ اور رسولؐ کے فرمان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے، طالبات کا شدید احتجاج

نئی دہلی: جنوبی ہند کی ریاست کرناٹک میں طالبات کے حجاب پہننے پر پابندی کا تنازعہ ابھی ختم بھی نہیں ہوا تھا کہ جموں کشمیر کے سری نگر میں بھی ایک اسکول نے حجاب پرپابندی لگا دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سری نگر میں ایک خانگی ہایر سیکنڈری اسکول انتظامیہ نے عبایا پہن کر آنے والی طالبات کو کلاس میں داخل ہونےسے روک دیا۔

اس فیصلہ پر طالبات میں برہمی کی لہرپائی جاتی ہے اورانھوں نے اس فیصلہ کی سخت مخالفت کی ہے۔ طالبات کا کہنا ہے کہ اسکول میں اتنے سارے لڑکے ہیں ایسے میں وہ بغیر عبایا کے کیسے اسکول آسکتی ہیں۔ اسکول کی کئی طالبات نے اسکول انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مخالفت کی ہے اور کہا ہے کہ وہ اللہ اور رسول صلعم کے فرمان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھائیں گی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com