دارالعلوم صدیقیہ نبی کریم میں دعائیہ نشست کا انعقاد

نئی دہلی: معروف دینی ادارہ دارالعلوم صدیقیہ میں دو بچوں کے حفظ قرآن مکمل کرنے پر مولانا عامر ظفرقاسمی کی صدارت اور مولانا قاری انیس الرحمٰن نعمانی بانی ومہتمم مدرسہ ہٰذا کی نظامت میں مختصر دعائیہ کا انعقاد کیا گیا۔ نشست کا آغاز قرآن کریم اور نعت پاک سے کیا گیا۔ بعدازیں مدرسہ کے طلبہ وطالبات نے قرآن کی تلاوت ،نعت ، نظمیں پیش کرکے حاضرین کا دل جیت لیا۔ اس موقع پر مسجد ابوبکر کے امام وخطیب مولانا قاری تنویر عالم نے کہاکہ قرآن کریم اللہ کی کتاب ہے ، جس کی حفاظت کا ذمہ خود اس نے لیا ہے، اس میں ذرہ برابر بھی شک کوئی گنجائش نہیں ہے ، اس کا ایک ایک لفظ ایک حرف حق ہے۔ انہوں نے کہاکہ جس نے اپنی نسبت قرآن کریم سے جوڑ لیا ، گویا اس نے اپنے کو اللہ تعالیٰ سے جوڑ لیا ہے اور جس نے اللہ سے رشتہ جوڑ لیا وہ دنیا وآخرت میں کامیاب ہے، لہٰذا ہمیں اپنے بچوں کو قرآن کی تعلیم سے جوڑنا چاہیے۔ بعد ازیں ہبت اللہ ولد محمد صدرعالم اورمحمد شمس الزماں ولد بدیع الزماں کا قرآن کریم آخری پارے کی آخری چند سورتوں کے ذریعہ حفظ مکمل کرایا۔ تقریب میں مولانا منتظم ،حاجی ہارون، حاجی نعمان، انوربھائی، نوشاد بھائی، مولانا اویس قاسمی، قاری معین، مولانا عبدالحق قاسمی، مولانا سہیل ، فیروز بھائی وغیرہ نے بطور خاص شرکت کی۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com