اسرائیل نے شام میں میزائل حملے کئے

شام کی جانب سے مبینہ طور پر راکٹ داغے جانے کے بعد اسرائیل نے اتوار کی رات شام کے جنوبی صوبے درعا کے کئی علاقوں کو نشانہ بنا کر میزائل حملہ کیا۔

سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے درعا کے دیہی علاقوں پر اسرائیلی میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے جہاں سے اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ داغے گئے۔

سرکاری طور پر تصدیق نہ ہونے کی وجہ سے اسرائیلی حملے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات حاصل نہیں ہو سکی ہیں۔ دریں اثناء شام کے شمال مشرقی صوبہ حسکہ کے علاقے شدادی میں اتوار کے روز امریکی اڈے پر دھماکے کی اطلاعات ہیں۔

ان واقعات کا تعلق غزہ میں حماس کے خلاف جاری اسرائیلی فوجی کارروائیوں سے ہے۔ آبزرویٹری نے بتایا کہ 07 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے شام میں امریکی اہداف پر کل 14 حملے ہو چکے ہیں۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com