مالدیپ کی معزو حکومت نے ہندوستانی فوج کو 15 مارچ تک مالدیپ چھوڑنے کا حکم دیا

دہلی (ملت ٹائمس) مالدیپ کی معزو حکومت اور ہندوستان کے درمیان تنازع بڑھتا جارہا ہے،اب معزو حکومت نے مالدیپ میں موجود ہندوستانی فوج کو 15 مارچ تک مالدیپ چھوڑ دینے کا حکم دیا ہے،رپورٹس کے مطابق ابھی مالدیپ میں 88 ہندوستانی فوجی جوان موجود ہے

اس بارے میں صدر کے چیف سکریٹری عبد اللہ ابراہیم نے پریس کانفرنس میں بیان جاری کر بتایا ہے

واضح ہو کہ محمد معزو کے انتخابی مہم کا اہم ترین نعرہ “انڈیا آؤٹ” کا تھا،اور جیت کے بعد بھی صدر معزو نے اس کو کئی مرتبہ دہرایا اور خبر ہے کہ ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے بھی اس مسئلہ کو اٹھایا تھا

گزشتہ دنوں لکشدیپ میں وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے کے تصاویر پر نازیبا کمنٹس مالدیپ کے تین وزراء کی طرف سے سامنے آئے تھے جس کے بعد مالدیپ حکومت نے تینوں وزراء کو برطرف بھی کر دیا تھا،لیکن کئی دنوں تک اس پر ہنگامہ جاری رہا اور ہندوستان کی کئی کمپنیوں نے مالدیپ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا

مالدیپ صدر محمد معزو نے لکشدیپ ہنگامہ کے بعد ہی چین کا دورہ بھی کیا جہاں چین و مالدیپ حکومت کے درمیان 10 اہم سمجھوتوں پر دستخط ہوئے اور چین سے واپسی کے بعد معزو نے کہا کہ “ہمارا ملک چھوٹا ہے اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کو ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کا حق مل جائے،مالدیپ ایک ایک آزاد و خومختار ملک ہے”

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com