غزہ: صیہونی فوج کی غزہ میں خونریز کارروائیاں جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 215 فلسطینی شہید ہوگئے۔ ’ڈان نیوز‘ کے مطابق اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کے پناہ گزین اسکول کا محاصرہ کرلیا، گولہ باری اور فائرنگ سے 10 فلسطینی شہید ہوگئے۔
قابض فوج کی مغربی کنارے میں بھی جارحیت جاری ہے، مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران مزید 5 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ نور شمس کیمپ میں بجلی اور پانی کی لائنوں کو تباہ کردیا جبکہ صیہونی بلڈوزرز نے تلکریم سمیت مختلف علاقوں میں سڑکیں اکھاڑ دیں۔
24 گھنٹوں کے دوران 215 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، شہدا کی مجموعی تعداد 26 ہزار 650 تک پہنچ گئی۔
اسرائیلی فوج نے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی حمایت یافتہ گروپوں کے ٹھکانوں پر بھی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔