غزہ میں جنگ کا جاری رہنا عالمی برادری کی ناکامی ہے: سعودی وزیر خارجہ

ریاض: شہزادہ فیصل نے عرب اسلامی ممالک کی جانب سے فلسطینی اتھارٹی کی حمایت جاری رکھنے کی تصدیق کی

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عرب اور عالم اسلام ناراض ہیں۔ عالمی برادری غزہ میں جنگ روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اسرائیل فلسطین میں زمینی حقیقت کو بدلنا چاہتا اور دو ریاستی حل کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے فلسطین کی ریاست کو تسلیم کرنے میں تیزی لانے کی اہمیت پر زور دیا اور غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی برادری کو اپنی خاموشی کا جواز پیش کرنے کا حق نہیں ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ عرب اسلامی موقف خطے میں کشیدگی کو پرسکون کرنے میں مدد کر رہا ہے۔ غزہ میں جنگ کا جاری رہنا پوری عالمی برادری کی ناکامی ہے۔ سعودی وزیر خارجہ نے غیر معمولی عرب اسلامی سربراہی اجلاس کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ کی طرف امداد کی آمد پر پابندیاں ہٹانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا سربراہی اجلاس کا مقصد خطے میں کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا حل ہے۔

SHARE
ملت ٹائمز میں خوش آمدید ! اپنے علاقے کی خبریں ، گراؤنڈ رپورٹس اور سیاسی ، سماجی ، تعلیمی اور ادبی موضوعات پر اپنی تحریر آپ براہ راست ہمیں میل کرسکتے ہیں ۔ millattimesurdu@gmail.com