سعودی عرب : ( ملت ٹائمز )
آج مكہ مکرمہ رابطہ عالم اسلامي میں قائم فقہ اكيڈمی كى طرف سے عالمی كانفرنس کا افتتاح خادم حرمين شريفين كي طرف سے مکہ معظمہ کے گورنر شہزادہ خالد الفيصل نے كيا، افتتاحی اجلاس سے خطاب كرنے والوں میں ڈاکٹر عبد الله بن بيه رابطہ عالم اسلامی فقہ اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری، اور فقہ اکیڈمی کے جنرل سیکریٹری و ترکی کے دينى امور کے ذمہ دار، نیز اس موقع پر سعودي عرب کے دیگر مفتیان کرام بھی شامل رہے .
آج كانفرنس كا موضوع ” فكر و رائے كى آزادی شرعى محکمات كى روشنی میں” ہے اور اس کا مقصد معاشرے میں تیزی کے ساتھ بڑھتی ہوئی لا دينیت و لامذہبیت کے اسباب كا جائزه لينا اور اس کے تدارک کی كوشش كرنا ہے، كانفرنس کے شركاء میں ہندوستان سے کئی اداروں کے ذمہ دار کویت میں مقیم فعال شخصیت فقیہ العصر حضرت مولانا محمد بدرالحسن القاسمي صاحب و پڑوسی ملک کے مفتي اعظم مفتی محمد رفيع عثمانی صاحب اور مولانا محمد سميع الحق صاحب شریک اجلاس ہیں اس کے علاوہ اردن و مصر سعودی عرب موريتانيا مراكش الجزائر فرانس لندن سوڈان نائجيريا اور دوسرے بہت سے ممالك کے علماء و فقہاء شامل اجلاس ہیں، ہندوستانی فقہ اکیڈمی کی ذمہ داری سنبھال رہے حضرت مولانا محمد بدر الحسن صاحب قاسمی دامت برکاتہم العالیہ اپنا تحقیقی مقالہ بروز منگل صبح کی نشست میں پیش کریں گے انشاءاللہ
مفتیان عظام کے چل رہے مباحثہ و مناقشہ میں آج مفتی بدرالحسن صاحب قاسمی نے مصر کے سابق مفتی شيخ فريد واصل كے مقالہ پر سخت تنقید درج کراتے ہوئے اس کی خطرناکی كو واضح كيا، ( جس کی تفصیل انشاء اللہ جلد ہی منظر عام پر لائی جائیگی) اسی کے ساتھ آج کی نشستوں کا اختتام ہوا. حضرت مفتی بدرالحسن نے ذرائع کو بتایا کہ اگلی نشستیں انشاء اللہ كل ہوں گی۔