پدم شری بپن باترا کامعروف ایڈوکیٹ نازیہ الہی خان نے خیر مقدم کیا

بغیر کسی سرکاری تنخواہ یا اجرت کے اپنے حوصلے سے آگ زنی کے شکار لوگوں کی زندگی بچانے کا ریکارڈ بنانے والے مغربی بنگال کے بپن باترا کو ملک کے چوتھے وقار سویلن ایوارڈ پدم شری ملنے کے موقع پر کل ان کا یہاں پیس کمیٹی اور فورم فارآرٹی آئی ایکٹ کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ۔اس موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں پدم شری بپن باترا کو فورم کی سربراہ ایڈوکیٹ نازیہ الہیٰ خان نے اعزاز سے نوازا۔
نازیہ الہیٰ خان نے کہا کہ بپن باترا جی اپنے حوصلوں کے بل بوتے پر سرکاری مشنری سے بھی اہم کام انجام دیا اور ان کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے حکومت ہند نے انہیں پدم شری ایوارڈ سے نواز اجو مغربی بنگال کے لئے فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم‘ ہنر اور لگن انسان کو بلندی تک لے جاتی ہے اور عزت دلاتی ہے ۔انسان کو چاہئے کہ وہ اپنے اندر کے ہنر اور حوصلہ سے کام لے اور دنیا میں اپنا نام روشن کرے۔