نئی دہلی،(ملت ٹائمز،ایجنسیاں)
میرٹھ کے سول لائنس علاقے میں ڈی آر آئی نے چھاپہ ماری کی ہے۔یہ چھاپہ ماری ایک ریٹائرڈ کرنل دیویندر کمار کے گھر پر ہوئی ہے ، اس میں ایک کروڑ سے زیادہ کی نقدرقم برآمد کی گئی ہے، ساتھ ہی کچھ ایسی حیران کن چیزیں برآمد ہوئی ہیں ،جس سے صاف ہے کہ یہاں بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کی جا رہی تھی۔یہاں سے ممنوعہ اور نایاب جانوروں کے 117کلو گوشت برآمد کئے گئے ہیں، ساتھ ہی ان جانوروں کی سینگ، کھالیں اور دوسرے اعضاء بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آرآئی )کی ٹیم نے یہاں سے 150سے زیادہ ہتھیار بھی برآمد کیا ہے ، اس میں تقریبا 40رائفلیں اور پستول شامل ہیں۔ریٹائرڈ کرنل کے گھر سے 2لاکھ کارتوس بھی ملے ہیں۔ڈی آر آئی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ جانوروں کے شکار کرنے والا بڑا ریکیٹ ہے۔ساتھ ہی ہتھیاروں کی سپلائی کا بھی کام یہاں سے ہوتا ہے اور اس کے تار بیرون ملک تک جڑے ہیں۔ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ یہاں کئی ایسے ہتھیار بھی ملے ہیں ،جو ایک ہی لائسنس پر خریدے گئے ہیں۔جہاں یہ چھاپہ ماری ہوئی ہے اس گھر میں کرنل کے ساتھ ان کی بیوی اور بیٹے رہتے ہیں، برآمدگی کے بعد ڈی آر آئی کے حکام نے ریٹائرڈ کرنل سے کئی گھنٹے پوچھ گچھ کی ہے۔حالانکہ ابھی تک اس معاملے میں کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے ، لیکن چار لوگوں کو حراست میں لے کر ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔