مسلمان سیاست میں حصہ نہ لیں تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں :مولا نا غلام محمد وستانوی

نئی دہلی(شہنواز ناظمی ملت ٹائمز)
معروف عالم دین اور جامعہ اشاعت العلوم اکل کوا کے بانی ومہتمم مولانا غلام محمد وستانو ی نے گذشتہ دنوں ملت ٹائمز کو انٹر ویو دیتے ہوئے کہاکہ مسلمانوں کو سیاست میں حصہ نہیں لینی چاہیئے ،انہیں سیاست میں وقت برباد کرنے کے بجائے تعلیم اور تجارت پر اپنی توجہ مرکوز کرنی چاہیئے ،ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب وہ لوگ کہ رہے ہیں کہ سیاست میںتمہاری ضرورت نہیں ہے ،وہ ہمیں اہمیت نہیں دے رہے ہیں تو پھر کیا ضرورت ہے سیاست میں جانے کی ،کون آپ سے ایم پی اور مسنٹر بننے کو کہ رہاہے ،ذلیل ہونے سے بہتر ہے کہ مسلمان تعلیم اور تجارت پر توجہ دیں ۔
واضح رہے کہ دارالعلوم دیوبند کے سابق مہتمم مولانا غلام محمد وستانوی نے گذشتہ دنوں ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریز قاسمی کو خصوصی ،تفصیلی اور طویل انٹر ویو دیاتھا جس کے اقتباسات ملت ٹائمز میں بہت جلد شائع کئے جائیں گے۔