ہندوستانی حکومت کشمیر میں سوشل میڈیا پرعائد پابندی فورا ختم کرے:اقوام متحدہ

جنیوا؍نئی دہلی (ملت ٹائمز؍ایجنسیاں)
اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق نے کشمیر میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے پر حکومت ہند کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر لگائی جانے والی پابندی کو فورا ختم کرے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے حکومت ہند پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر میں موبائل انٹرنیٹ سروس اور سوشل میڈیا سائٹس پر لگائی گئی پابندی کو فوری ختم کریں۔اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے آزادی اظہار رائے اور خصوصی نمائندہ برائے انسانی حقوق نے جنیوا سے جاری بیان میں کہا ہے کہ سوشل میڈیا پرہندوستانی حکومت کی پابندی کشمیریوں کو اجتماعی سزا دے رہی ہے جسے فی الفور ختم کیا جائے۔واضح رہے کہ کشمیر میں حکومت نے22سوشل میڈیا سائٹس پر پابندی لگا دی تھی۔