طالبہ نے کاٹا سوامی کاعضومخصوص، 8 سال سے کررہاتھاعصمت دری

تروونت پورم(ملت ٹائمزایجنسیاں)
کیرالہ میں ایک 23 سالہ قانون کی طالبہ نے ایک سوامی کاعضومخصوص کاٹ ڈالا۔سوامی گنیش نند عرف ہری سوامی گزشتہ 8 سال سے طالبہ کا جنسی استحصال کر رہا تھا۔کولم میں پنمانا آشرم کاسوامی متاثرہ کی ماں سے ملنے کے بہانے آتا اور اس کی عصمت دری کیا کرتا تھا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔معلومات کے مطابق، ریاست کیرالا پولم میں واقع پنمانا آشرم میں رہنے والا سوامی گنیش نند متاثرہ کی ماں سے ملنے اس کے گھر آیا کرتا تھا۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ 16 سال کی عمر سے سوامی اس کی عصمت دری کر رہا ہے، وہ گزشتہ8 سے اس اذیت کو جھیل رہی ہے۔ گزشتہ رات سوامی نے اس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کی تھی۔اس نے دھاری دار ہتھیار سے 54 سالہ سوامی کاعضومخصوص کاٹ ڈالا۔ اس کے بعد پولیس کو فون کر کے اس کی اطلاع دی۔ پولیس نے ملزم کو ہسپتال میں داخل کرایا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم کا 90 فیصد عضومخصوص کٹ چکا ہے۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے پلاسٹک سرجری کی ہے، تاکہ خون کو روکا جا سکے اورپیشاب پاس ہو سکے۔کیرل ریاستی خواتین کمیشن کی رکن پرمیلا دیوی نے کہا کہ انہیں شادی سے پہلے ایسا کرنے پر فخر ہے، کسی بھی شخص کی ایسی حرکت، خاص طور پر مذہب کی آڑ میں قابل قبول نہیں ہے۔اسی درمیان، پولیس لڑکی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کو لے کر الجھن میں ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ پولیس اس وقت ملزم کے خلاف مقدمہ تیار کر رہی ہے۔