احمدآباد (ملت ٹائمز )
جمعیت علماء گجرات کے نائب صدر اور جمعیت علماء احمد آباد کے صدر معروف عالم دین مفتی اسجد قاسمی کی والدہ محترمہ نیز معروف شاعرہ فوزیہ رباب (گوا) کی دادی محترمہ کا آج احمد آباد میں انتقال ہوگیا. مرحومہ 95سال کی تھیں. مرحومہ صوم وصلوۃ کی پابند اور مہمان نواز خاتون تھیں. علماء خاص طور علمائے دیوبند سے عقیدت رکھتی تھیں. جمعیت علماء ہند کے سابق صدر فدائے ملت مولانا اسعد مدنی رحمہ اللہ کی حلقہ ارادت میں شامل تھیں. آن کے سانحہ ارتحال پر جمعیت علماء ہند کے تمام احباب بالخصوص صدر جمعیت علماء ہند امیر الہند مولانا قاری سید محمد عثمان منصورپوری اور جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی نے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور پسماندگان کو تعزیت پیش کی ہے.