ہر پور بیشی کی معروف شخصیت حاجی شبیر احمد کا انتقال، تدفین آج

مظفر پور : اورائی بلاک میں واقع گاؤں ہر پور بیشی کی معروف شخصیت حاجی شبیر احمد(عرف مولو)کا آج افطار سے قبل انتقال ہوگیا۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔حاجی صاحب گزشتہ کئی ماہ سے علیل تھے۔

گھر میں ہی گر جانے کے سبب ان کی ایک پیر کی ہڈی ٹوٹ گئی تھی اس کے بعد ان کا آپیریشن ہوا تھا مگر اس حادثہ کے بعد سے ہی ان کی صحت دن بہ دن خراب ہوتی چلی گئی اور آج انہوں نے شام کے ۶؍بجے آخری سانس لی۔ان کی تدفین کل صبح ۹؍بجے ہربور بیشی کے قبرستان میں عمل میں آئے گی۔حاجی شبیر احمد کے پسماندگان میں چا ربیٹے انصار احمد،انظار احمد،نصار احمد اور افتخار احمد ہیں۔علاقے کی مشہور شخصیت ظفیر احمد لڈو بابو حاجی صاحب مرحوم کے سب سے چھوٹے بھائی ہیں۔حاجی شبیر احمد کلکتہ میں ایک عرصہ تک دوران نوکری مسجد کی دیکھ بھال میں مصروف تھے اور کلکتہ چھوڑےنے کے بعد انہوں نے ہرپور بیشی کی جامع مسجد(ابوبکرصدیق) کی دیکھ بھال اور خدمت کو اپنے ذمہلے لیا تھا اور تقریبا کئی دہائی سے دیگر خدمات کے ساتھ ساتھ پانچوں وقت کی اذان پابندی سے دیتے تھ اور مسجد میں محلہ کے بچوں کو پڑھاتے بھی تھے۔خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کے سیکریٹری ڈاکٹر شہاب الدین ثاقب قاسمی نے حاجی صاحب کے سانحہ ارتحال کو ذاتی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کی دینی خدمات کو قبول فرمائے اور ان کی مغفرت مائے نیز ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔انہوں نے تمام لوگوں سے حاجی صاحب کے بلندیہ درجات کے لئے دعا کی اپیل کی ہے۔