انقرہ (ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترک وزیر خارجہ مولود شاوش اوغلو نے قطر اور دوسرے عرب ممالک کے درمیان تنازع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے ان ممالک پر زوردیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعے تنازع کا حل تلاش کریں۔
انھوں نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ” خطہ خلیج کا استحکام ہمارے اتحاد اور یک جہتی سے جڑا ہوا ہے۔خلیجی ممالک کے درمیان یقینی طور پر بعض ایشوز پیدا ہوجاتے ہیں لیکن ان مسائل کو پ±رامن طریقے سے حل کرنے کے لیے کسی بھی صورت حال میں بات چیت کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ ہمیں موجودہ صورت حال پر افسوس ہے۔ہم حالات معمول پر لانے کے لیے کوئی بھی مدد دینے کو تیار ہیں“۔