طیب اردگان کا جرات مندانہ قدم، فوجی اڈہ کے قیام پر ترک پارلیمنٹ میں قرارداد منظور ۔ سعودی عزائم کو شدید دھچکا

انقرہ (ملت ٹائمز )

سعودی عرب اور قطر کے درمیان جاری سفارتی بحران میں تناو بڑھتا جارہا ہے، مشرق وسطی میں قطر کو تنہا کرنے کی کوششوں کے دوران ترکی حکومت نے قطر سے سفارتی تعلقات برقرار اور ہر طرح کی مدد کے ساتھ وہاں فوجی اڈہ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔الجزیرہ سمیت عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترک پارلیمان ایک قرار داد منظور کر کے قطر میں فوجی اڈہ قائم کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔241 ووٹ قرارداد کے حق میں آئے اور اس طرح اے کے پارٹی نے اس قرارداد کی منظوری میں نمایاں کردار ادا کیا ہے ۔
گذشتہ کل بھی ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا تھا کہ قطر پر انتہا پسندی اور دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام بے بنیاد ہے قطر ان ممالک میں شامل ہے جو خود دہشت گردی کے خلاف مسلسل جنگ لڑ رہا ہے ۔
واضح رہے کہ گذشتہ 5 مئی کو سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور مصر سمیت کل نو ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کیاتھا جس سے قطر شدید بحران کا شکار ہے ۔ترکی جیسے مضبوط ملک کی جانب سے ملنے والی حمایت قطر کیلئے اہم ثابت ہوگی