سعودی عرب نے 59 دہشت گردوں کی فہرست تیار کی۔ علامہ یوسف القرضاوی کا نام سرفہرست۔ قطر پر ان کی فنڈنگ کا الزام ریاض-دوحہ (ملت ٹائمز )
سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے 59 لوگوں پر مشتمل ایک فہرست تیار کی ہے جن تمام کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے ان قطر کی حکومت پر ان کی فنڈنگ اور تعاون کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
الجزیرہ کی رپوٹ کے سعودی کی تیار کردہ فہرست میں جن شخصیات کو دہشت گرد نامزد کیا گیا ہے ان میں اخوان المسلمین کے بھی 12 رہنما شامل ہیں اور عالم اسلام کے عظیم اسکالر، معروف فقیہ علامہ یوسف القرضاوی کا نام سر فہرست ہے
ہم آپ کو بتادیں کہ علامہ یوسف القرضاوی عالم اسلام کے سب سے بڑے اور عظیم اسکالر و فلسفی مانے جاتے ہیں۔متعدد کتابوں کے مصنف اور علمی دنیا کے مرجع خلائق ہیں ۔ حسنی مبارک کے دور سے آپ قطر میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہے ہیں ۔