پڑوسی عرب ممالک کا دباؤ ناقابل قبول، قطر کی خارجہ پالیسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا

 دوحہ (ملت ٹائمز )

قطر کے وزیر خارجہ شیخ عبد الرحمن نے الجزیرہ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قطر سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے دباؤ  میں کبھی بھی نہیں آئے گا اور نہ ہی یہاں کی خارجہ پالیسی سے کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ جب تک پابندیاں عائد ہیں امیر قطر تمیم بن حماد ملک نہیں چھوڑیں گے اور نہ ہی وہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے کوئی پیشکش قبول کریں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ ترک فوج کو بلانے کا مقصد ریاست کے تحفظ اور سیکورٹی کو یقینی بنا نا ہے