دوحہ (ملت ٹائمز )
اسلام میں خاندان کا تصور بے پناہ اہمیت کا حامل اور قابل ذکر ہے ،خاندان کو کامیاب بنانا اور ہرطرح کی برائیوں سے دور رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ،انٹر نیٹ اور ٹی وی کے مضر اثرات سے دور رہ کر خاندان کی تربیت او رمعاشرہ کی اصلاح کرنے کی اشد ضرورت ہے ،ٹی وی اور انٹرنیٹ خاندان کو بگاڑنے کا سبب بنے رہے ہیں ۔ان خیالات کا ظہار عالم اسلام کے معروف فقیہ مولانا خالدسیف اللہ رحمانی نے قطر میں وزارت اوقاف کی جانب سے ہونے والے پروگرام میں شرکت کے موقع پر ہندوستانی باشندوں سے ملتقی شیخ عبد اللہ بن زید آل محمود میں کیا ۔
واضح رہے کہ مولانا خالدسیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری اسلامک فقہ اکیڈمی انڈیا ان دنوں قطر میں وزارات اوقاف کی دعوت پر گئے ہوئے ہیں جہاں مختلف پروگرام اور سیمینار میں ان کی شرکت ہوگی ،اس موقع پر ہندوستا ن کے ایک اور مشہور عالم دین مولانا اصغر علی امام مہدی سلفی سکریٹری مرکزی جمعة اہل حدیث بھی قطر وزارت اوقاف کی دعوت پر وہاں تشریف فرماہیں اور مختلف پروگرامس میں ان کی شرکت ہونی ہے ۔