نئی دہلی(ملت ٹائمز)
اترپردیش سکینڈری ایجوکیشن کونسل، 10ویں، 12ویں کے نتائج جاری کر دئے گئے ہیں۔اس بار 10ویں میں 81.6 فیصد اور 12ویں میں 82.5فیصد طلباءپاس ہوئے ہیں۔ان میں سے جن طالبات نے 10ویں کا امتحان پاس کیا ہے، انہیں ریاست کی یوگی حکومت ایک خصوصی تحفہ دینے جا رہی ہے۔خبر ہے کہ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش بورڈ سے 10ویں پاس کرنے والی طالبات کو 10000روپے کانقد انعام دینے کی بات کہی ہے۔یوگی حکومت نے ریاست میں لڑکیوں کی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا ہے۔یوگی آدتیہ ناتھ کے اس اعلان کے پیچھے بی جے پی کا منصوبہ ’بیٹی بچا¶ بیٹی پڑھاﺅ‘ہے، اسی منصوبہ کی حمایت میں یوگی حکومت نے یہ قدم اٹھایا ہے۔اطلاعات کے مطابق ، دس ہزار روپے کا یہ انعام 1 لاکھ لڑکیوں کو ملے گا ۔2017میں اچھے نمبرات سے 10ویں پاس کرنے والی لڑکیوں کو منتخب کر کے انہیں نقد رقم انعام کے طور پر دی جائیں گی ۔