سعودی عرب خادم الحرمین الشرفین ہونے کا فرض نبھائے ، قطر کے ساتھ معاندانہ رویہ اختیار کرنے کے بجائے بھائی چارہ کا ثبوت پیش کرے : ماہ رمضان میں ترک صدر کی شاہ سلمان سے خصوصی درخواست

استبول: (ملت ٹائمز)

قطر میں ترک فوج بھیجنے کے فیصلے کے بعد ترک صدر طیب اردرگان نے سعودی عرب سے درخواست کی ہے کہ وہ قطر کے بائیکاٹ کا فیصلہ منسوخ کرکے بھائی چارہ ثبوت پیش کرے ،اردگان نے مزید کہاکہ قطر کو علاحدہ کرنے سے خطے کے مسائل حل ہونے کے بجائے مزید بڑھیں گے اورسعودی عرب کو خود نقصان ہوگا ۔
طیب اردگان نے ان خیالات کا اظہار جمعہ کی شام میں ترکی کی حکمراں جماعت جسٹس اینڈ ڈیویلپمینٹ کے ممبران سے استنبول میں ایک دعوت افطار میں خطاب کے دوران کیا ،انہوں نے مزید کہاکہ ہم قطر کو تنہا نہیں چھوڑ سکتے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق طیب اردگان نے کہاکہ خادم الحرمین شریفین سے میری خصوصی درخواست ہے کہ وہ قطر کے ساتھ بھائیوں جیسا رویہ اپنائیں ،دشمنوں جیسا انداز اختیار نہ کریں ،انہوں نے کہاکہ آپ خادم حرمین شریفین ہیں،آپ کا مقام بہت بڑا ہے ،گلف میں آپ سب سے زیادہ طاقتور ہیں،آپ کی ریاست کا رقبہ بھی سب سے زیادہ ہے ،آپ سے ہمیں بھائی چارہ اور آپسی تعاون کی امید رکھتے ہیں۔
سعودی عرب ،متحدہ عرب امارات ،بحرین اور مصر کی جانب سے جن 59 شخصیات اور 12 تنظیموں کو دہشت گرد قراردیکر قطر پر ان کی فنڈنگ کا الزام عائد کیاگیاہے اس کے بارے میں طیب اردگان نے کہاکہ میںان الزام میں ذرہ برابر بھی سچائی نہیں ہے میں ان اداروں کا جانتاہوں ۔