بھوپال(ملت ٹائمزآئی این ایس)
قرض معافی اورفصلوں کے مناسب داموں کولے کرریاستویاپی کسان تحریک کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیر زراعت بسےن نے بڑا بیان دیاہے۔انہوں نے نیوزایجنسی ANIسے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ایم پی میں کسان کی قرض معافی نہیں بنتی۔یہ اس وجہ سے نہیں بنتی کیونکہ آج ہم سود نہیں بلکہ موادمیں 10فیصد کم لے رہے ہیں جب ہم نے کسان سے سودہی نہیں لیا ہم نے جب کسان پر سود ہی نہیں لگنے دیا تو کس بات کا قرض معاف کرےںگے؟۔وہیں دوسری طرف مندسورتشدد اور کسانوں کے احتجاج کے درمیان مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے بھوپال کے دسہرہ میدان میں اپنی غیرمعینہ بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔انہوں نے کسانوں سے امن کی اپیل کے ساتھ اپنی بھوک ہڑتال شروع کی۔ان کے ساتھ کئی وزراءبھی ہڑتال پربیٹھے ہیں۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ کسانوں کے بغیرصوبہ آگے نہیں بڑھ سکتا۔زراعت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔حکومت مکمل طور پر کسانوں کے ساتھ ہے۔حکومت نے کسانوں کے لئے بہت سے فلاحی اسکیمیں چلائی ہیں۔کسان کے کھیتوں تک پانی پہنچایاہے۔کسانوں کے لئے فصل انشورنس کی منصوبہ بندی شروع کی گئی ہے۔