بن غازی (ملت ٹائمز)
لیبیا کے سابق حکمراں کرنل قذافی کے بیٹے 44 سالہ سیف الاسلام کی جیل سے رہائی عمل میں آگئی ہے ،الجزیرہ میں شائع رپوٹ کے مطابق ابوبکر الصدیق کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیاہے جس میں لکھاہوا ہے کہ سیف الاسلام کو جیل سے رہاکردیاگیاہے ۔نومبر 2011 میں میں سیف الاسلام قذافی کو زینتان سے گرفتار کیاگیاتھا اور تب سے وہ جیل میں تھے۔
سیف الاسلام قذافی کے آٹھ بیٹوں میں سب سے زیادہ مشہور تھے اور سیاست پر گہری پکڑتھی ،ان پر اپنے با ب کی حکومت بچانے کیلئے قتل عام کا الزام تھا،ٹریپولا کی عدالت نے ان کی سزائے موت کا فیصلہ جاری کردیاتھا،اس کے علاوہ عالمی جرائم کی عدالت میں بھی وہ انسانیت کے خلاف جرائم کیلئے مطلوب تھے۔بہر حال قذافی کی حکومت کے خاتمہ کے بعد لیبیا اب تک خانہ جنگی کا شکار اور وہاں حکومت تین حصوں میں تقسیم ہوچکی ہے۔