پاک وزیر اعظم کی شاہ سلمان سے ملاقات،خلیجی ممالک اور قطر کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کرانے کی کوشش

ریاض(ملت ٹائمزایجنسیاں)
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے شاہی محل میں ملاقات کی ہے اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم پاکستان قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان تنازعے کے حل کے لئے سعودی عرب میں موجود ہیں ان کے ہمرا ہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ،وزیرخزانہ اسحق ڈار، مشیرخارجہ سرتاج عزیزاور دیگر اعلیٰ حکام بھی ہیں۔پاکستانی وفد نے آج شاہ سلمان بن عبد العزیز سے ملاقات کی ہے۔شاہی محل آمد پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ جبکہ قبل ازیںگورنر مکہ شہزادہ فیصل بن عبدالعزیز نے ان کا استقبال کیا۔