بہار سماجی کی دعوت افطار میں ڈاکٹر شکیل احمد اور ہارون یوسف سمیت متعدد سیاسی و ملی رہنماﺅں کی شرکت

نئی دہلی: (ملت ٹائمزعامر ظفرقاسمی)

دہلی میں مقیم بہاری باشندوں کی تنظیم بہار سماج کی جانب سے نبی کریم میں آج دعوت افطار کا اہتمام کیاگیا جس میں بڑی تعداد میں مسلمانوں اور دیگر مذاہب کے لوگوں نے شرکت کی، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق مرکزی وزیر ڈاکٹر شکیل احمد نے کہاکہ روزہ افطار اتحاد یکجہتی کا پیغام دیتاہے، اجتماعی افطار سے سماج میں اتحاد و اتفاق کا پیغام جاتاہے اور دلوں سے کدروت ونفرت دورہوتی ہے ، ڈاکٹر شکیل نے بہار سماج اور اس کے صدر جناب صابر حسین مستان کو شاندار دعوت افطار کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔دہلی کے سابق وزیر ہارون یوسف نے بھی بہار سماج کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ رمضان خیر و برکت کا مہینہ ہے ،اس مہینہ میں زیادہ سے زیادہ کار خیر کرنا چاہیئے اوردلوں کو جوڑنے کا کام کرنا چاہیے ، دعوت افطار کا اہتمام بھی دلوں کو جوڑ نے کاکام کرتاہے ، ملت ٹائمز کے ایڈیٹر شمس تبریزقاسمی نے افطار کی اہمیت پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ افطار صرف روزہ کھولنے کے عمل کا نام نہیں ہے بلکہ یہ ایک عبادت ہے ، اس عباد ت کو خود انجام دینا اور دوسرے لوگوں کو اس کا موقع فراہم کرنا بھی عبادت ہے ،انہوں نے بہار سماج کو دعوت افطار کے اہتمام کیلئے مبارکباد پیش کی ۔
دعوت افطار میں دہلی میں مقیم متعدد نمایاں شخصیات نے شرکت کی جن میں ڈاکٹر شکیل الزماں انصاری، نوجوان کانگریسی لیڈر فیروزخان ،نبی کریم کی کاونسلر محترمہ سنیلکچھا سینند، مولانا انوارالحق قاسمی، مولانا عبد السبحان قاسمی، قاری عبد السمیع ، محمد چاند وغیرہ کے نام سرفہرست ہیں،اخیر میں بہار سماج کے صدر اور سینئر کانگریسی لیڈر صابر مستان نے تمام شرکاء اور اپنے معاونین کا شکریہ اداکیا ، تقریب کو کامیاب بنانے والوں میں بہار سماج کے جنرل سکریٹری محمد مہتاب عالم ،سعید الرحمن ،شفیع الرحمن منا وغیرہ کے اسماءقابل ذکر ہیں۔