طیب اردگان کی شاہ سلمان سے ٹیلیفونک گفتگو، قطر کے خلاف اقدامات واپس لینے کا مطالبہ ،نئے ولی عہد کو مبارکباد

انقرہ(ملت ٹائمزایجنسیاں)
ترک صدر رجب طیب اردگان نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور نئے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلی فون رابطہ کیا اور قطر کے ساتھ خلیجی ممالک اور سعودی عرب میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے لئے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
ترک صدر کے دفتر کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق سعودی رہنماﺅں نے ترکی کی جانب سے قطر کے ساتھ کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔بیان کے مطابق طیب اردگان نے بدھ کی شام کو سعودی رہنماﺅں سے رابطہ کیا اور دونوں رہنماﺅں نے دو طرفہ تعلقات میں بہتری پر زور دیا۔ اس موقع پر ترک صدر نے شہزادہ محمد بن سلمان کو ولی عہد بننے پر مبارکباد بھی دی۔صدارتی بیان میں کہا گیا کہ اردگان اور شاہ سلمان نے اگلے ماہ ہیمبرگ میں جی 20 سربراہ اجلاس کے دوران بالمشافہ ملاقات پر بھی اتفاق کیا۔