نئی دہلی (ملت ٹائمز ۔عامر ظفر )
معروف خاتون جرنلسٹ اور گجرات فائلس کی مصنفہ رعنا ایوب کو ان کا ایک ٹوئٹ مہنگا پڑگیا ہے اور بی جے پی ترجمان نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرادیا ہے ۔
نیوز پورٹل مسلم ایشو کی رپورٹ کے مطابق رعنا ایوب نے این ڈی اے کی جانب سے صدر جمہوریہ کے لیے نامزد امیدوار رام ناتھ کووند کا موازنہ سابق صدر جمہوریہ پرتبھا پاٹل سے کیا تھا ۔ اس ٹوئٹ سے بی جے پی خیمہ چراغ پا نظر آرہا ہے اور بھاجپا ترجمان انوپو شرما نے ہتک عزت کے الزام میں رعنا ایوب کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔
ایف آئی آر کے جواب میں رعنا ایوب نے کہا کہ اس طرح کی حرکتوں سے میں نہیں ڈرتی اور نہ میرے قلم کو خوف زدہ کیا جاسکتا ہے ۔میں نے جو کچھ لکھا ہے وہ سچ ہے۔