عرب ریاستوں نے قطر کو مطالبات کی فہرست سونپ دی ،الجزیرہ پر پابندی اور ترکی سے فوجی معاہد ختم کرنے کا مطالبہ سرفہرست ،جواب دینے کیلئے دس دنوں کی مہلت

ریاض(ملت ٹائمز)
عرب ریاستوں نے تیرہ نکات پر مشتمل قطر کو مطالبات کی فہرست سونپ دی ہے جس میں سرفہرست الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کو بند کرنے اور ترکی کے ساتھ فوجی معاہدہ ختم کرنے کے مطالبات شامل ہیں ،اس کے علاوہ ایران سے سفارتی تعلقات ختم کرنے ،اخوان المسلمین کی حمایت کا سلسلہ بند کرنے ،اخوان ،القاعدہ ،داعش اور النصرہ فرنٹ وغیرہ کی فنڈنگ اور نہ مدد کرنے جیسے مطالبات بھی نمایاں طور پر شامل ہیں، الجزیزہ کے علاوہ عربی 21 سمیت کئی اخباروں پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیاہے ۔ عرب میڈیا کے مطابق تیرہ نکاتی مطالبات میں یہ بھی شامل ہے کہ قطر امریکہ کے ساتھ تجارتی امور کو زیادہ سے زیادہ فروغ دے ،نیز جن جماعتوں کو سعودی عرب دہشت گرد قرار دیتاہے قطر اس سے مکمل طور پر اتفاق رکھے۔
قطر سے کہاگیاہے کہ وہ ان مطالبات کے موصول ہونے کے دس دنوں کے اندر اپنا جواب داخل کردے ،اگر ان تمام مطالبات کو تسلیم کرلیتاہے تو اس کا بائیکاٹ ختم کردیاجائے گا ،اگر دس دنوں کے اندر کوئی جواب نہیں آتاہے تو بائیکاٹ کا سلسلہ جاری رہے گا ۔
قطر کے وزیر دفاع نے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مطالبات ہمارے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کے مترادف ہیں،ترکی کے وزیر دفاع نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاکہ عرب ریاستوں کا یہ مطالبہ ترکی ۔قطر کے رشتوں میں دخل اندازی پر مشتمل ہے جو ناقابل قبول ہے۔
اس بارے میں مزید تفصیل جاننے کیلئے الجزیرہ ،العربیہ سمیت عرب نیوز کی ویب سائٹ وزٹ کریں ۔

بشکریہ الجزیرہ

SHARE