حرم شریف پر حملہ کی ناپاک کوشش ناکام، آپریشن میں پانچ پولس اہلکار سمیت 11 افراد زخمی

مکہ مکرمہ (ملت ٹائمز  )
حرم شریف پر خود کش حملہ کی کوشش کو سعودی پولیس ناکام بنادیا ، سعودی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق ایک شخص نے مسجد حرام پر خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کررکھی تھی جس کی خفیہ ایجنسیوں کو اطلاع مل گئی اور پولس نے اس مکان کا احاطہ کر لیا جہاں حملہ آور چھپا تھا ۔
الجزیرہ سمیت عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آپریشن میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں جس میں پانچ پولس بھی شامل ہے ۔
واضح رہے کہ ان دنوں مکہ شریف میں دنیا بھر سے مسلمانوں کی عظیم تعداد موجود ہے اور عمرہ کا فریضہ انجام دے رہے ہیں ۔۔امریکی خفیہ ادارے کے بقول یہ حملہ داعش کی منصوبہ بندی کے تحت ہونا تھا ہم آپ کو بتادیں کہ گذشتہ ایک سال میں مسجد حرام اور مسجد نبوی پر کئی حملے ہوچکے ہیں