نئی دہلی ریاض(ملت ٹائمز)
عرب ممالک میں مقیم ہندوستانی مسلمانوں نے آج وہاں بازو پر کالی پٹی باندھ کر عید کی نماز اد ا کی اور اسے ان لوگوں نے ہندوستان میں مسلمانوں کے پر ہورہے مظالم کے خلاف احتجاج بتایا،متعدد ہندوستانی باشندے بازو پر کالی پٹی باندھ کر آج وہاں عید الفطر کی نماز ادا کی اور یہ تصویرفیس بک سمیت دیگر سوشل میڈیا پر اپڈیٹ کی ہے ۔
واضح رہے کہ ہندوستان میں مسلمانوں کے خلاف قتل کے واقعات مسلسل پیش آرہے ہیں،رمضان میں بھی قتل کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں جس میں ٹرین میں ہندو شدت پسندوں کی ذریعہ قتل کئے گئے حافظ محمد جنید کا واقعہ سرفہرست ہے۔